پنوعاقل پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مغوی بازیاب

محنت کش غلام حیدر دایو کو ڈاکوؤں نے تین ماہ قبل اغوا کیا تھا


ویب ڈیسک July 16, 2024
فوٹو: فائل

پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مغوی محنت کش کو بازیاب کرالیا۔

ڈی ایس پی پنو عاقل قلندر بخش سومرو کے مطابق پولیس نے سدھوجا کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران مغوی غلام حیدر دایو کو بازیاب کرالیا۔

مغوی محنت غلام حیدر دایو نے بتایا کہ اسے تین مہینے پہلے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا اور مسلسل یرغمال بنا کر رکھا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی قید سے رہائی دلائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں