میٹا کا ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر 6 جنوری 2021 کو پابندی عائد کی گئی تھی


ویب ڈیسک July 17, 2024
(فوٹو: فائل)

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام پر عائد پابندیوں کو ختم کر دے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ میٹا کی جانب س یہ فیصلہ ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے برابر موقع دینے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے سیاسی اظہار کرنے دینے کی ذمہ داری کے پیشِ نظر اس کا ماننا ہے کہ امریکی لوگوں کو صدارتی امیدواروں کو برابری کی سطح پر سننا چاہیئے۔

کمپنی کی جانب سے ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ 2023 کے ابتداء میں دو سال کی پابندی کے بعد بحال کر دیے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر 6 جنوری 2021 کو پابندی عائد کی گئی تھی۔


اس وقت میٹا کا کہنا تھا کہ حملوں کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے کمپنی ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر اضافی پابندیاں عائد کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں