ایک سال پہلے دریا میں گم ہونے والی انگوٹھی مل گئی

9 سالہ ریورس پارڈی اپنے والد کے ہمراہ شارک کا دانت ڈھونڈ رہے تھے جب ان کو وولف آئی لینڈ میں مٹی میں دبی انگوٹھی ملی


ویب ڈیسک July 18, 2024

جنوبی کیرولائنا میں شارک کا دانت ڈھونڈنے والے ایک لڑکے کو ایک سال قبل پانی میں گر جانے والی شادی کی انگوٹھی مل گئی۔


نو سالہ ریورس پارڈی اپنے والد ایڈ کے ہمراہ اسٹونو دریا میں شارک کا دانت ڈھونڈ رہے تھے جب ان کو وولف آئی لینڈ میں مٹی میں دبی انگوٹھی ملی۔


باپ اور بیٹا انگوٹھی گھر لے گئے اور اس کو صاف کیا۔ انگوٹھی کا معائنہ کرانے کے بعد جب انہیں اس کی قیمت کا علم ہوا تو انہوں نے اس کے مالک کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔


لڑکے کی والدہ کیری پارڈی نے انگوٹھی کی معلومات سوشل میڈیا پر گمشدہ انگوٹھیاں ان کے مالکان کو لوٹانے کے لیے مختص پیج پر پوسٹ کی۔ جس پر ایک شخص نے جواب دیا کہ ان کے دوست کی اس جگہ پر تقریباً ایک سال قبل انگوٹھی گم ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں