تھائی لینڈ کے لگژری ہوٹل سے چھ افراد کی لاشیں برآمد

ہوٹل اسٹاف نے لاشوں کو مہمانوں کا چیک آؤٹ ٹائم 24 گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے بعد برآمد کیا


ویب ڈیسک July 17, 2024

تھائی لینڈ میں ایک لگژری ہوٹل کے کمرے سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تھائی پولیس کی ان افراد کی موت زہر سے ہونے کے امکان کے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

بینکاک کی میٹروپولیٹن پولیس کے کمشنر ٹھیتی سائنگساوانگ کے مطابق لاشوں کو گرینڈ حیات ہوٹل کی پانچویں منزل کے کمرے سے اسٹاف نے مہمانوں کا چیک آؤٹ ٹائم 24 گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے بعد برآمد کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بظاہر ڈکیتی کا نتیجہ نہیں لگتا، نہ ہی ان افراد کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات پائے گئے۔

پولیس کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان افراد نے خود کو تکلیف بھی نہیں پہنچائی۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ کمرے میں کپ کے ساتھ سفید پاؤڈر کے نشانات پائے گئے، جس کے ساتھ منگوایا گیا کھانا بھی موجود تھا۔ موت کی وجہ میں زہر کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔


پولیس حکام فی الحال ہوٹل بکنگ میں شامل ساتویں شخص کی تلاش کر رہی ہے جو کہ اب ایک مشکوک فرد ہے ۔

مرنے والوں میں چار ویتنامی شہری ہے جبکہ دو ویتنامی امریکی شہری تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں