بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے امریکا

پاکستان اور امریکا انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کرتے رہے ہیں، ترجمان پینٹاگون


ویب ڈیسک July 17, 2024
بنوں حملے میں شہید افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے، پینٹاگون:فوٹو:اسکرین گریب

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بنوں حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک ریڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کوششیں کرتا آیا ہے۔ بنوں میں ہونے والے حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا انسداد دہشتگردی کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور اب بھی مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعلقات اور تعاون جاری رہے گا۔ ۔پاکستان نے خطے میں انسداد دہشتگردی کے لیے مشکل حالات دیکھے ہیں اور کوششیں کی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان سے تعاون کیا ہے۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان نے کہاکہ ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں۔ پاکستان اور امریکی حکام ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور جو کچھ بھی ہوا باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقراررہیں گے۔

بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملوں میں 10 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوچکے ہیں۔شہدا میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں