چیمپئینز ٹرافی 2025 بھارت کے بغیر کرواسکتے ہوتو کروالو

ہربھجن سنگھ کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک July 17, 2024
ہربھجن سنگھ کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کی ایک مرتبہ پھر چیمپئینز ٹرافی 2025 سے متعلق دیئے گئے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان میں نام نہاد سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر تشویش کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وائرل پرانی ویڈیو میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ پاکستان کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، اگر تم لوگ ہندوستانی کرکٹ کے بغیر زندہ رہ سکتے ہو تو کرلو، ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں تو ٹیم نہیں بھیجیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ آئی سی سی کی مشاورت سے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی

میزبان نے ہربھجن سے سوال کیا کہ اگر سیکورٹی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کیا ہندوستان اپنے کھلاڑیوں کو بھیجے گا؟۔ جس پر انکا کہنا تھا کہ 8 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ بھارت کے بغیر کروا سکتا ہے تو کروالے۔

مزید پڑھیں: پلان اے، بی کچھ منظور نہیں! پاکستان بھی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا

قبل ازیں سال 2023 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے بھارت کا رخ کیا تھا جبکہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی بورڈ نے اپنی آمد سے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا خبریں پھیلارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

[video width="360" height="270" mp4="https://c.express.pk/2024/07/ssstwitter.com_1721193178347-1721193216.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں