ٹی20 فارمیٹ کیلئے بھارت کا کپتان کون ہو بی سی سی آئی الجھن میں پڑگئی

دو سینئیر کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
دو سینئیر کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کیلئے مختصر ترین فارمیٹ کیلئے ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے ناموں کو کپتانی کیلئے زیر غور رکھے ہوئے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد بورڈ نے نئے کپتان کی تلاش شروع کی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران نائب کپتان ہاردک پانڈیا نے بھارتی ٹیم کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے میچ کا آخری اوور انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کے بغیر کرواسکتے ہوتو کروالو"

بعد ازاں خبریں زیر گردش تھیں کہ ہاردک پانڈیا کو کپتانی ملنے کے 100 فیصد چانس ہیں مگر اب بھارتی بورڈ اس حوالے سے الجھن کا شکار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ہاردک اور سوریا کمار یادو میں سے کسے بنانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں