پاکستان اگلے برس نیوزی لینڈ کیخلاف کتنے وائٹ بال میچز کھیلے گا

کرکٹ نیوزی لینڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز کی بھی تصدیق کردی


ویب ڈیسک July 17, 2024
کرکٹ نیوزی لینڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز کی بھی تصدیق کردی (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول فائنل ہوگیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز ٹی20 فارمیٹ سے ہوگا جبکہ وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی۔

سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن، تیسرا ٹی20 میچ 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سال 2024-25 سیزن؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟

واضح رہے کہ کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ملتان کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز ٹورنامنٹ کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں