فواد خان کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری سے متعلق بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

اداکار کے بھارتی مداح مایوس ہوگئے


ویب ڈیسک July 17, 2024
‘بھول بھولیاں 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان سے متعلق بالی ووڈ فلم 'بھول بھلیاں 3' کے پروڈیوسر نے اہم انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بالی ووڈ 'بھول بھلیاں 3' میں نامور پاکستانی اداکار فواد خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے تاہم اداکار کے کردار کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

اب اس حوالے سے فلم 'بھول بھلیاں 3' کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم میں فواد خان کی انٹری سے متعلق خبروں کی تردید کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا کہ فواد خان کو فلم 'بھول بھلیاں 3' میں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتیں تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

بھوشن کمار کے بیان کے بعد، فواد خان کے بھارتی مداح مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ مداح طویل عرصے سے اداکار کو بالی ووڈ فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بھول بھولیاں 3' رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، ہیروئن کون؟

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد لندن میں شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں