وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی آئی خان صحت مرکز پرحملے کی مذمت

مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
مریم نواز نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی آئی خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں دیہی مرکز صحت ڈی آئی خان پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور بچوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا۔ ڈی آئی خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملےمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں