بنگلادیشی وزیراعظم کا چپراسی کروڑوں روپے کا مالک نکلا

سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے برآمد


ویب ڈیسک July 17, 2024
سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے برآمد (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کی وزیراعظم سیخ حسینہ واجد کا سابق چپراسی کروڑوں روپے کا مالک نکلا۔

بنگال میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے چپراسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد ایںٹی کرپشن نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم اور اسکی اہلیہ کے اکاؤنٹس سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں 5 طلبا کی ہلاکت پر امریکا کا شدید احتجاج

اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپراسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے، لہذا کمیشن اس کی چھان بین کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جہانگیر عالم انکے گھر میں کام کرتا تھا، وہ چپراسی تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں