بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

کراچی اور لاہور سے پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس تاخیر سے روانہ ہوں گی


ویب ڈیسک July 17, 2024
فائل فوٹو

اندرون ملک شدید بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور اور کراچی سے ٹرینوں کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوگیا، ٹرینیں کئی کئی گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سمیت دیگر شہروں سے ریل گاڑیاں کراچی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں جس وجہ سے آج کراچی سے 33 اَپ پاک بزنس ایکسپریس 04:00 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ شام 7:00 بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح، کراچی سے لاہور جانے والی 15 اَپ کراچی ایکسپریس 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 8:30 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

بقایا تمام ریل گاڑیاں کراچی سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

لاہور سے کراچی کے لیے 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے کے بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے شام 6 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ پر روانہ ہوں گی۔

ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔ مزید معلومات اور اپڈیٹ کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 04299070011 پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں