بنوں چھاؤنی حملے میں شہید اہل کار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت


ویب ڈیسک July 17, 2024
شہدا کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، آئی ایس پی آر (فوٹو: اسکرین گریب)

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہل کاروں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15جولائی2024کوبنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت)کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں 8 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک


شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں