بنگلہ دیش میں ہائی کمیشن کا پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر کو فون


ویب ڈیسک July 17, 2024
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر کو فون

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی طلباء کو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنے اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہائی کمیشن نے کیمپس میں رہنے والوں کو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے بات کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران 5 افراد جاں بحق

سفیر سید معروف نے نائب وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔

نائب وزیراعظم نے ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلباء کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں