یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 30 ہوگئی

یمن میں گزشتہ برس 170 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہوگئے تھے

یمن میں گزشتہ برس 170 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہوگئے تھے

یمن کے مختلف صوبوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صوبوں ریمہ، عمران، لحج، صںعاء اور اِب میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس طرح رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 150 تھی۔

سال 2020، 2021 اور 2022 میں 3 برسوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 173 افراد جانوں سے گئے تھے۔


یمن میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یمن کے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا اور آئندہ ہفتے سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story