لاہور میں ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی

خلاف ورزی پر 8 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس


ویب ڈیسک July 17, 2024
عوام حکومتی احکامات کی پاسداری کریں،پولیس:فوٹو:فائل

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا۔

آٹھویں اور نویں محرم الحرام کو ٹریفک پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 8 ہزار 2 سو 17 لوگوں کے خلاف کارروائی کی اور ایک ہزار 135 موٹرسائیکلز مختلف تھانوں میں منتقل کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور شہر خصوصا جلوسوں کے روٹس اور گرد و نواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ ڈویژنل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جائے۔ شہری حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور قانون پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |