ٹورنٹو میں بارش کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔

ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراؤں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

کینیڈا کے محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں