پاکستانی صارفین کو فیس بک تک رسائی میں مشکلات

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے شکایات کی تصدیق نہیں کی


ویب ڈیسک July 17, 2024
سوشل میڈیا صارفین نے لاگ ان سمیت مختلف شکایات کے بارے میں بتایا:فوٹو:فائل

پاکستان میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا اور نیٹ بلاک نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ منگل اور بدھ کو پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں جبکہ بعض صارفین نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر تجویز کیا تھا کہ موثر سیکیورٹی کے لیے 60 سے 11 محرم الحرام تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم حکومت نے یہ تجویز اور درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں