بنکاک ہوٹل میں امریکیوں سمیت 6 غیرملکیوں کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا

ہوٹل کے برتن سے زہریلے کیمیکل کے ذرات ملے جو ممکنہ طور پر مرنے والوں میں سے ایک خاتون نے ملائے تھے، تھائی پولیس

ہوٹل کے کمرے اور چائے برتن سے زہریلے کیمیکل کے ذرات بھی ملے، تھائی پولیس

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں لگژری ہوٹل کے کمرے میں 3 مرد اور 3 غیر ملکی خواتین مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جن کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں پانچویں منزل پر موجود کمرے سے ویت نام سے تعلق رکھنے والے 6 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے 2 کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم سریتھا تھاویسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاشیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ یہ چوری یا ڈکیتی کی واردات نہیں۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس واردات میں ممکنہ طور پر ان کا ہی کوئی ساتھی ملوث ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔




دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ کمرے میں تیزی سے کام کرنے والے ایک مہلک کیمیکل cyanide کے نشانات ملے ہیں جو شیشے اور چائے کے برتن پر بھی پائے گئے۔

تھائی پولیس کے کمانڈر تریرونگ فیوپن کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں چائے کے کپ، دو گرم پانی کی بوتلیں اور منگوائی گئی اور پھر اس میں مرنے والوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ملایا۔

تھائی حکومت اس واقعے کی تہہ تک جلد از جلد پہنچنا چاہتی ہے کیوں کہ سالانہ 35 ملین سیاحوں اور اربوں ڈالرز سیاحت سے کمانے والے ملک کی ساکھ کا معاملہ ہے۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }