وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق

جیپ میں 10 سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے


ویب ڈیسک July 17, 2024
فوٹو: فائل

وادی نیلم میں دواریاں سے رتی گلی جاتے ہوئے مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق جیپ میں 10 سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور مسعود بھی زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کو دواریاں پہنچا دیا گیا ہے جہاں بی ایچ یو میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے دو سیاحوں کو دواریاں کے مقام پر پہنچا دیا گیا۔ ایس ایم سروس معطل ہونے کی وجہ سے درست معلومات تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں