آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی تاحال برقرار

ٹیسٹ میں کین ولیمسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
ٹیسٹ میں کین ولیمسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا (فوٹو: پی سی بی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 859 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابراعظم 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلیںڈ کے جو روٹ 840 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، ڈیرل مچل 768 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 757 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اگلے برس نیوزی لینڈ کیخلاف کتنے وائٹ بال میچز کھیلے گا؟

 

بالرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8 نمبر رینکنگ پر کیا جبکہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق سری لنکن کپتان کو گھر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

 

 

ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شبمن گل 801 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

اسی طرح ٹی20 میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان باالترتیب 755 اور 746 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں