خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلاف الرٹ جاری

گلیشئرز پگھلنے، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور جھیلوں کے سیلاب کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع


ویب ڈیسک July 17, 2024
گلیشئرز پگھلنے، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور جھیلوں کے سیلاب کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع

خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے اور سیلاب (GLOF) کے خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کےنیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ آندھی، طوفان اور بارشوں کے پیش نظر گلاف الرٹ جاری کر دیا۔

خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشئرز کے پگھلنے کا عمل تیزہونے اور ممکنہ بارش کے سلسلے کے باعث 17تا23جولائی کے دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور جھیلوں کے سیلاب کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پی کے اور گلگت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ، سڑک کی بندش اور نقصان کی صورت میں ضروری آلات کے انتظامات اور پہلے سے تعیناتی کے ساتھ ساتھ غیر محفوظ مقامات پر ایمرجنسی اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکموں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی کمیونٹی، سیاحوں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں مسافروں کو الرٹ رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریزکرنے کے لیے پہلے سے خبردار کریں۔

متعلقہ محکمے خطرے دو چار علاقوں میں لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے فرضی مشقیں بھی تشکیل دیں تا کہ بوقت ضرورت عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔