لونی کوٹ ٹریفک حادثہ حکومت سندھ کا موٹروے پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ڈی سی حیدرآباد نے موٹر وے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے ڈی آئی جی حیدرآباد کو مراسلہ ارسال کردیا


محمد سلیم July 17, 2024
(فوٹو : فائل)

حکومت سندھ نے لونی کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے پر موٹروے پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے دی۔

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے ڈی سی ٹنڈوالہ یار کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے موٹر وے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی، رپورٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی موت کا ذمے دار موٹروے پولیس کی غفلت کو قرار دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ڈی سی حیدرآباد کے مطابق لونی کوٹ کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔