عالمی جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ میں کوریا کے جوینگ نا کا ایک اور اپ سیٹ

ٹاپ سیڈ مصر کے محمد زکریا نے بھارت کے شوریہ باوا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

کوریا کے جوینگ نے اپ سیٹ کامیابیوں کے بعد فائنل میں جگہ بنائی—فوٹو: ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ ویب سائٹ

کوریا کے جوینگ نا نے دفاعی چمپیئن پاکستان کے محمد حمزہ خان کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد سیمی فائنل میں ملائیشیا کے ڈینیل ہیرتھ کو بھی شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی جونیئر چیمپیئن شپ کے بوائز انڈر-19 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصر کے محمد زکریا نے بھارت کے شوریہ باوا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

شوریہ باوا ناکامی کے بعد برانز میڈل کے حق دار قرار پائے۔


مزید پڑھیں: حمزہ خان اور عبداللہ عالمی جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے ملائشیا کے ڈینیل ہیرتھ جیفری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے ہرا دیا اور یہ ایونٹ میں ان کا دوسرا اپ سیٹ تھا۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میں انہوں نے دفاعی چیمپین و سیڈ2 پاکستان کے محمد حمزہ خان کو شکست دی تھی۔

گرلز انڈر 19 کا فائنل مصری کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپین امینہ عارفی نے ہم وطن نادین الحمامے کو اور مصر ہی کی فیروز ابو الخیر نے امریکا کی کیرولین فورٹس کو 0-3 سے ہرا دیا۔
Load Next Story