ملک کے مختلف حصوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا سروس ڈاؤن
سوشل میڈیا کی سروس ڈاؤن ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے نے کوئی موقف نہیں دیا
ملک کے مختلف علاقوں میں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا کی سروس ڈاؤن ہونے کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔