حضرت امام حسینؓ کا راستہ سچائی اور جھوٹے یزید کے پیروکار ہیں مریم اورنگزیب

حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہیں، سینئر وزیر پنجاب


ویب ڈیسک July 17, 2024
فوٹو فائل

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا شہدائے کربلا اور امام الشہداء حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کا راستہ سچائی اور یزید کا راستہ جھوٹ ہے اور اُس کے پیروکار بھی جھوٹے ہیں۔

یوم عاشور کی مناسب سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کربلا سچائی اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچنے کا دن ہے۔ اہل بیت اطہار اور ان کے عظیم المرتبت جاں نثاروں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور دین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور طاقت کی بنیاد پر اقتدار کی ہوس میں اندھے ٹولے نے دین اسلام کے بنیادی اصولوں کو بدلنے کی کوشش کی جسے 72 سواروں کے ہمراہ امام عالی مقام نے ناکام بنا دیا، اسی لئے ہمارا ایمان ہے کہ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین کا راستہ سچائی کا راستہ ہے، جھوٹے یزید کے پیروکار ہیں، حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہیں، اللہ تعالیٰ شہدائے کربلا کے درجات کو بلند سے بلند فرمائے اور ہم سب کو ان کا سچا پیروکار بنائے۔ آمین۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں