حیدرآبادعاشورہ پر شدید گرمی میں بجلی غائب شہری بلبلا اٹھے

موبائل فون سروسز بند ہونے سے حیسکو حکام تک شکایات درج کرانا بھی مشکل مرحلہ بن گیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
فوٹو؛ فائل

یوم عاشور کے موقع پر شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے بجلی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عاشورہ پر ہیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں صبح سے بجلی معطل ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے ہیں، بالخصوص بزرگ، خواتین اور بچے بے حد پریشان ہیں۔

ہیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم فالٹ آجانے پر صبح سے معطل ہونے والی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی، گھنٹوں سے بجلی معطل ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب موبائل فون سروسز بند ہونے سے حیسکو حکام تک شکایات درج کرانا بھی مشکل مرحلہ بن گیا ہے، جن علاقوں میں شہری بجلی بند ہونے کی شکایات درج کرواسکے وہاں بھی حیسکو کے متعلقہ حکام گھنٹوں گزرجانے کے باوجود فالٹ تک تلاش نہ کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں