وادی نیلم میں جیب کو حادثہ 2 سیاح جاں بحق اور 8 زخمی

حادثے کے بعد چار لاپتہ سیاحوں کی تلاش کا کام جاری، لاشیں اور زخمی اٹھمقام اسپتال منتقل


ویب ڈیسک July 17, 2024
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں سیاحوں کی جیب کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رتی گلی میں جس جیپ کو حادثہ پیش آیا اُس میں 14 افراد سوار تھے، جن میں سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں چار سیاح لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے مقامی افراد اور ریسکیو عملہ مصروف عمل ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اٹھ مقام ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں