دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

مانع المکتوم اور شیخہ مہرہ کی شادی اپریل 2023 میں جبکہ دو ماہ قبل انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی


ویب ڈیسک July 17, 2024
فوٹو: انسٹاگرام

دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد ہوا ہے۔ شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل کو شیخ مانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ''پیارے شوہر جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، تمہاری سابقہ بیوی''۔

طلاق کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی اپنی پروفائلز سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس خبر کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں