بھارت محرم کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 14 افراد زخمی

بہار پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے 8 افراد کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو ڈسچارج کردیا گیا


ویب ڈیسک July 17, 2024
پولیس کے مطابق تعزیے کا ایک حصہ بجلی کے تار سے ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا—فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع آراریا کے علاقے پپرا بجوارا میں محرم کے جلوس کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بہار کے ضلع آراریا میں پپرا بجوارا میں عزاداروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ محرم کا جلوس ایک کھیت سے گزر رہا تھا کہ اس دوران تعزیے کا ایک حصہ بجلی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد عاشورہ کے جلوس میں شامل تھے۔

بہار کی پولیس نے بیان میں کہا کہ جلوس کے دوران کرنٹ سے شدید زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں