جرمنی روس کو فوجی استعمال کیلئے الیکٹرونکس فروخت کرنے کے الزام میں شہری کو سزا
جرمن عدالت نے پرائیویسی کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے
جرمنی کی عدالت نے روسی نژاد جرمن شہری کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کو فوجی استعمال کے لیے الیکٹرونکس فروخت کرنے کے الزام میں 6 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹٹگارٹ کی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 59 سالہ شہری نے جنوری 2020 سے مئی 2023 کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار پارٹس روس کو فروخت کیے، جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔
عدالت نے بتایا کہ ان پارٹس میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے گئے اورلین-10 ڈرون میں استعمال ہونے والی چیزیں بھی شامل ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد مذکورہ شہری نے پارٹس کی روسی کمپنیوں کو فروخت کی شکل تبدیل کردی، انوائسز اور شپنگ کے دستاویزات میں منزل ہانگ کانگ اور ترکیے ظاہر کیا۔
عدالت نے کہا کہ ان کا یہ عمل فروعی 2022 کے بعد عائد پابندی کی صوررت حال کے تحت مجرمانہ فعل ہے۔
جرمن عدالت نے پرائیویسی قواعد کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن کہا کہ اس نے جرم کا اعتراف کیا اور پشیمانی کا اظہار کی، معطل شدہ مختصر عدالتی فیصلہ سزا پانے والے شہری کی 54 سالہ اہلیہ نے وصول کیا۔
یورپی یونین نے 2014 میں یوکرین سے کریمیا کا علاقہ واپس لینے کے بعد روس کے ساتھ اس طرح کی لین دین پر پابندی عائد کردی تھی اور 2022 میں یوکرین پر حملے کے نتیجے میں ماسکو پر پابندیوں میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔