سعودی ولی عہد کا نومنتخب ایرانی صدر کو فون انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطاب سعودی وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو فون کرکے ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا، نومنتخب ایرانی صدر نے مبارک باد پیش کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تنماوں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ اُس وقت سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے جب سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین کو سزائے موت دینے پر تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ہوا تھا، ستمبر 2023 میں چین کی ثالثی کے باعث دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات سات سال بعد بحال ہوئے تھے۔

ایران میں اصلاح پسند امیدوار اور سابق وزیر صحت پیزشکیان نے 5 جولائی کو صدارتی انتخابات میں 53.7 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے مخالف قدامت پسند سعید جلیلی کو سرکاری نتائج کے مطابق 44.4 فیصد ووٹ ملے، یہ انتخابات 19 مئی کو صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد کرائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں