عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ بھارت نے برانز میڈل جیت لیا

ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے بھارت کے شوریہ باوا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیا


Sports Reporter July 17, 2024

بھارت نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے بھارت کے شوریہ باوا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ شوریہ باوا ناکامی کے بعد برانز میڈل کے حقدار بنے۔

دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے ملائشیا کے ڈینیل ہیرتھ جیفری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے ہرا دیا۔ ایونٹ میں یہ ان کا دوسرا اپ سیٹ تھا۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میں انہوں نے دفاعی چیمپین و سیڈ 2 پاکستان کے محمد حمزہ خان کو شکست دی تھی۔

گرلز انڈر 19 کا فائنل مصری کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپین امینہ عارفی نے ہم وطن نادین الحمامے کو اور مصر ہی کی فیروز ابو الخیر نے امریکا کی کیرولین فورٹس کو 0-3سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |