اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

پی ٹی آئی رہنما آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی، صنم جاوید کے وکیل کی عدالت کو یقین دہانی

عدالت نے صنم جاوید کی رہائی سے متعلق درخواست نمٹا دی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹٰی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی۔ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔


جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

صنم جاوید کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ صنم جاوید کو ملک بھر میں کہیں بھی کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں درج ایف آئی ار واپس لی جائے گی۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان دیا کہ اب گرفتاری نہیں ہوگی اور 2 دن میں اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات واپس لیے جائیں گے۔
Load Next Story