داعش نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں خلافت کا اعلان کر دیا

داعش نے ابو بکر البغدادی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا ہے۔


ویب ڈیسک June 30, 2014
تکریت پر قبضہ کے لئے فوج اور داعش جنگجوؤں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

عراقی حکومت کے خلاف بر سر پیکار تنظیم اسلامی عراق و شام (داعش) نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں خلافت کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق داعش کے نام سے جانی جانے والی تنظیم نے اپنے ایک جاری آڈیو پیغام میں اپنے زیر تسلط علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا ہے۔ پیغام میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کے سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں فوج اور داعش جنگجوؤں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، فوج نے تکریت پر گزشتہ روز ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور فضائی حملے سے آپریشن شروع کیا جو عراقی حکام کے مطابق تاحال جاری ہے۔ روس کی جانب سے عراقی سیکیورٹی فورسز کو جنگی جہاز فراہم کیے ہیں جب کہ امریکا کے حال ہی میں بھیجے جانے والے ملٹری اتاشیوں کی جانب سے عراقی حکام کو حملوں کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں 07-2006 کے بعد سے جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک لاکھوں افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں اور داعش کے سامنے آنے کے بعد سے فرقہ وارانہ فسادات میں تیزی آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں