پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اہم امور پر مشاورت

اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے اور رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر گفتگو


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، عمر ایوب، شبلی فراز، علی محمد خان، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، عاطف خان، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رض، شیخ وقاص اکرم اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں میں شاندانہ گلزار، عون پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم بھی شامل تھے۔اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔


اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی گفت گو کی گئی۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔