چارسدہ میں آندھی و طوفانی بارش میں چھتیں گر گئیں 2افراد جاں بحق کئی زخمی

وزیراعلیٰ پختونخوا کا سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور مالی امداد کا اعلان


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو : فائل)

چارسدہ میں آندھی اور طوفانی بارش سے چھتیں اور دیواریں گر گئیں، حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔


اسپتال ذرائع کے مطابق شبقدر کے علاقے میں طوفانی بارش اور آندھی کے دوران کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر نے سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شامل ہے، جن کی لاشوں اور دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارش کے دوران ہونے والے حادثات پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بروقت طبی امداد اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |