پشاور خواتین کے تنازع پر میاں بیوی قتل ملزمان بیٹی اغوا کرکے لے گئے

گھر کے اندر فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا، جھگڑے کی وجہ خواتین کا تنازع بتایا جاتا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

خواتین کے تنازع پر ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کردیا اور بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔


پولیس کے مطابق صوابی موضوع پناول گدون میں خواتین کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔


فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان 20 سالہ بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق


ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں کو تحصیل ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جھگڑے کی وجہ خواتین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بڈھ بیر کے علاقے اسپین جماعت میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر چچازاد کے گھر پر مخالفین نے گھر کر فائرنگ کی۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |