بھارت نے راکٹ PSLV C-23 کے ذریعے 5 سیٹیلائٹ خلا میں چھوڑ دیئے۔
بھارتی شہر سری ہاریکوٹا میں سیٹیلائٹ خلا میں چھوڑنے کی تقریب منعقد ہو جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر 230 ٹن وزنی راکٹ کے ذریعے سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کے منظر کو بھارتی وزیراعظم نے خود دیکھا اور کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ 100 کروڑ کی لاگت سے خلا میں بھیجا گیا سیٹیلائٹ بھارت کا 27واں پولر سیٹیلائٹ لانچ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے خلائی پروگرام پر فخر ہے اور کامیاب خلائی آپریشن کے بعد عوام کی خواہش پوری ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی رکاوٹوں کے باوجود خلائی پروگرام کو جاری رکھا اورخلائی پروگرام کی لاگت ہالی ووڈ فلم گریوٹی سے بھی کم ہے۔