الیکشن سے پہلے کی طرح اب پھر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اغوا کیا جا رہا ہے بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی پارلیمان میں اکثریتی جماعت بن چکی،وفاق پربراجمان مینڈیٹ چورسرکار گھر جانے کی تیاری کرے، صوبائی مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے کی طرح ایک بار پھر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اغوا کیا جا رہا ہے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق اور پنجاب حکومتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ مینڈیٹ چور سرکار پنجاب نے پی ٹی آئی ممبران کو اغوا کرنا شروع کردیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو لاپتا کر دیا ہے۔ مظفر گڑھ میں نا معلوم افراد نے جمشید دستی کے گھر داخل ہو کر ان پر فائرنگ کر دی۔ الیکشن سے پہلے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو یرغمال بنایا گیا۔ نامعلوم افراد نے ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوششیں کی۔


بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان تمام غیر آئینی اقدامات اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ اس وقت پی ٹی آئی پارلیمان میں اکثریتی جماعت بن چکی ہے۔ غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر وفاق پر براجماں مینڈیٹ چور سرکار گھر جانے کی تیاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |