بالی ووڈ اداکار اور نسیم شاہ میں مشابہت مداحوں میں بحث چھڑ گئی

پریانشو چٹرجی نے بالی ووڈ فلم 'تم بن' اور 'دل کا رشتہ' سمیت دیگر فلموں میں کام کیا


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی کے معروف بالی ووڈ اداکار پریانشو چٹرجی اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے درمیان مشابہت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نسیم شاہ اور اداکار پریانشو چٹرجی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان دونوں اسٹارز کی مختلف کلپس کو شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو بنانے والے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر اداکار کی 90 کی دہائی کی تصاویر اور نسیم شاہ کی موجودہ تصاویر کو غور سے دیکھا جائے تو ان دونوں اسٹارز کے چہرے ایک دوسرے سے کافی ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔



یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی نسیم شاہ اور پریانشو کے مداحوں کے درمیان نئی بحث چھڑگئی، فاسٹ بولر کے مداحوں نے کہا کہ نسیم شاہ سب سے مختلف ہیں اور بالی ووڈ اداکار سے کافی ہینڈسم ہیں۔

z3

مداحوں نے کہا کہ نسیم شاہ قدرتی طور پر حسین ہیں اور 8 سے 10 گھنٹے دھوپ میں پریکٹس کرتے ہیں جبکہ اداکار پریانشو میک اپ لگا کر فلموں میں خوبصورت نظر آتے ہیں لہٰذا دونوں کا موازنہ نہ کیا جائے۔

z4

دوسری جانب کچھ مداحوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور بالی ووڈ اداکار کی آنکھوں میں مشابہت کی وجہ سے دونوں ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

z1

چند مداحوں نے پریانشو چٹرجی کا دفاع کرتے ہوئے ان کی پُرکشش شخصیت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ماضی میں لڑکیوں کے کرش تھے۔

z2

واضح رہے کہ اداکار پریانشو چٹرجی نے ماضی میں بالی ووڈ فلم 'تم بن'، 'دل کا رشتہ'، 'بھوت ناتھ' سمیت دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں