خراب فارم برقرار بابراعظم عبید شاہ کو بھی نیٹس میں کھیلنے سے قاصر

نسیم کے بھائی نے اپنی تیز بولنگ سے کپتان کے ہوش اڑا دیے، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک July 18, 2024
نسیم کے بھائی نے اپنی تیز بولنگ سے کپتان کے ہوش اڑا دیے، ویڈیو وائرل (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، نیٹس میں بھی فاسٹ بولرز کو کھیلنے سے قاصر رہے۔

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید کی گیندیں کھیلنے میں مشکلات درپیش رہیں۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم فاسٹ بولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں تاہم وہ انکی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جبکہ شارٹ بال انکے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم کے بعد شاہین، رضوان، بابراعظم کو بھی این او سی نہیں ملے گا

ٹی20 ورلڈکپ میں کپتانی اور بیٹنگ ایوریج کے باعث بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انکی حالیہ کارکردگی نہایتی مایوس کن رہی ہے۔

میگا ایونٹ کے 4 میچز میں بابراعظم مھض 4 میچز میں تقریباً 100 کے اسٹرائیک سے 122 رنز بناسکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں