پرائی جنگوں میں سہولتکاری سے ہم مررہے ہیں ایمل ولی خان

پراکسی جنگوں نے پختونوں کے گھر بار اور زندگیاں اجاڑ دیں، مرکزی صدر اے این پی

پراکسی جنگوں نے پختونوں کے گھر بار اور زندگیاں اجاڑ دیں، مرکزی صدر اے این پی

پختونخوا میں امن وامان کی خراب صورتحال اور مرکزی و صوبائی حکومتوں کی بے حسی پر مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایمل ولی نے کا کہ پختونخواہ ہشتگردی اور بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، پے درپے واقعات ہورہے ہیں، ایسے گھمبیر حالات میں وفاقی حکومت کی اولین ترجیح پی ٹی آئی پر پابندی ہے، جبکہ پختونخوا کے صوبائی حکومت کی ساری سیاست قیدی نمبر 804 پر مرکوز ہے۔


صدر اے این پی نے کہا کہ بنوں کینٹ اور اسکے ردعمل میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی خبریں افسوسناک ہیں، ڈی آئی خان کے رورل ہیلتھ سنٹر پر حملے میں معصوم جانوں کا ضیاع دردناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی دلچسپی اور ترجیحات پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، یہ ریاست کی پرائی جنگوں میں سہولتکاری کی پالیسی ہی ہے جس کی وجہ سے ہم مررہے ہیں، اس سہولتکاری اور ریاستی دہشتگردی کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، ان پراکسی جنگوں نے پختونوں کے گھر بار اور زندگیاں اجاڑ دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، موجودہ حالات کا مقابلہ مشترکہ اور سنجیدہ حکمت عملی سے ہی کیا جاسکتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی حالیہ واقعات کے متاثرین کے ساتھ دکھ درد میں شریک ہے۔
Load Next Story