مسافر بردار ریل کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 جولائی سے ہو گا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک July 18, 2024
فوٹو : آن لائن

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔

جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |