بہترمستقبل کی خاطر یورپ جانیوالے 30 افراد دوران سفر ہلاک
کشتی میں 590 ایسے افراد کو بھی نکالا گیا جن کی حالت انتہائی غیر تھی، اطالوی حکام
ISLAMABAD:
اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی سے بہتر مستقبل کی خاطر یورپ جانے والے 30 افراد دوران سفر ہلاک ہو گئے جب کہ 590 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شمالی افریقی ساحل سے سسلی آنے والی کشتی سے 30 لاشيں برآمد کی ہيں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے، اس کے علاوہ کشتی میں 590 ایسے افراد کو بھی نکالا گیا جن کی حالت انتہائی غیر تھی جس میں 2 حاملہ خواتین بھی شامل تھیں، زیادہ تر اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اٹلی کی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 1600 سے زيادہ تارکين وطن کو بچايا ہے۔ اس طرح رواں برس ترک وطن کرکے اٹلی آنے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زيادہ ہو گئی ہے.