لاہور ہائیکورٹ عمران خان نے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو : فائل)

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں