نیا توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب ٹیم کی چوتھی بار تفتیش

نیب کی ٹیم نے ملزمان سے تقریباً ایک گھنٹہ تک تفتیش کی، تحفے میں ملے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق سوالات


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو : فائل)

نیب کی ٹیم نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چوتھی بار تفتیش کی۔


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس کی تفتیش کے لیے نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ تفتیشی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر عباس بھی شامل ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: نیا توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی


نیب کی تفتیشی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے چوتھی مرتبہ تفتیش کرکے واپس روانہ ہو گئی۔ نیب ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے حوالے سے تحفے میں ملے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق سوالات کیے۔


قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک تفتیش کی۔


واضح رہے کہ نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ۔ ملزمان کو 22جولائی کو دورباہ تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں