2024

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 60 ڈالر فی اونس کا اضافہ، مقامی مارکیٹ میں 2 لاکھ 54 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا


Staff Reporter July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2470ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 254000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3944روپے کے اضافے سے 217764 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 4000روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں