پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف قرارداد کیلیے کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن

سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 40 حکومتی ارکان نے دستخط کیے


ویب ڈیسک July 18, 2024
(فوٹو: فائل)

پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے، جس میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کے خلاف قررداد جمع کرائی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی ارکان کی جانب سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی ہے۔


صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 40 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔


اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔



بعد ازاں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق حکومتی ارکان کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس کل 2 بجے طلب کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں