کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم میں ملبوس لڑکی کی لاش ملی
بظاہر موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، پولیس
ملیرکھوکھراپارمیں کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم میں ملبوس لڑکی کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کھوکھراپارتھانے کےعلاقے کھوکھراپار نمبرایک الشمس ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے نامعلوم لڑکی کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کےبعد پہلے کھوکھراپارتھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ اوکھوکھراپار عدیل احمد شاہ کے مطابق مقتولہ لڑکی نے نجی اسکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے پولیس نے ماڈل کالونی میں واقع نجی اسکول پہنچ کراسکول انتظامیہ سے معلومات حاصل کی ہیں اوراسکول انتظامیہ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے یونیفارم پر جو اسکول کا مونوگرام بنا ہوا ہے وہ پرانا ہے اور 2 سال قبل مونوگرام تبدیل ہوچکا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے پاس بھی لڑکی کے لا پتہ ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتولہ لڑکی کی لاش 5 سے 6 روزپرانی ہونے کی وجہ سے پھولی ہوئی ہے اورمقتولہ کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ تھانے میں کسی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی بھی کوئی رپورٹ درج نہیں ہے پولیس نے قریبی تھانوں سےبھی رابطہ کیا ہے اگر ان کے پاس کسی لڑکی کا لا پتہ ہونے کی رپورٹ درج ہے تو فوراً کھوکھرا پار تھانے سے رابطہ کیا جائے۔
ایس ایچ او نے بتایا بظاہر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےجناح اسپتال منتقل کی ہے تاکہ لڑکی کی عمر، تشدد اور وجہ موت کا تعین ہوسکے۔
پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور کوشش کی جا رہی ہے سب سے پہلے لڑکی کی شناخت ممکن ہوسکے۔